Adab Nama Short Stories Children's Stories 8Indian Languages Novel Work of Kalidas Diwane Ghalib Afsane
۔:مہاڈا میں اعزاز ی نشست:۔
ممبئی:۔اردو ہندی کے معروف ادیب ایم مبین کو مہاراشٹر راجیہ ہندی ساہتیہ اکادمی کا
۲۰۰۶ء کا’’منشی پریم چند ایوارڈ‘‘ملنے پرحلقہ احباب ادب مہاڈا ملاڈمالونی کالونی
کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک اعزازی نشست کا اہتمام کیا گیا۔اس اعزازی نشست کی
صدارت عبدالعزیز انعامدار نے کی۔
معروف افسانہ نگار مدیر سہ ماہی تکمیل مظہر سلیم نے ایم مبین کا تعارف پیش کرے ہوے
ان کی ادبی خدمات کا ایک خاکہ پیش کیا۔
افسانہ نگار مقصود اظہر نے حلقہ احباب ادب کی جانب سے ایم مبین کی خدمت میں شال اور
گلوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پروگرام کی نظامت خوش گلو شاعر شجاع الدین شاہد نے کرتے ہوے مظہر سلیم کو افسانہ
خوانی کی دعوت دی۔
مظہر سلیم نے اپنا افسانہ ’’ آس پاس‘‘ پیش کیا۔اس افسانہ پر تبصرہ کرے ہوے مشہور
شاعر روف صادق نے کہا۔مظہر سلیم نے افسانے میں جس فضا کی منظر کشی کی ہے،یہ ہماری
بدقسمتی ہے کہ بار بار ہمیں اس فضا میں سانس لینے کے عذاب سے گذرنا پڑھتاہے۔مقصود
اظہر نے افسانے کے متعلق اظہار خیال کرے ہوے کہا ،مظہر سلیم نے اس افسانے میں روا ں
بیانیہ کا استعمال کیا ہے اور کہیں بھی افسانے پر اپنی گرفت کمزور نہیں ہونے دی
ہے۔ایم مبین نے افسانے کے متعلق اظہار خیال کرتے ہویئ کہا،اس افسانے میں مظہر سلیم
نے نہ خوبصورت منظر کشی کی ہے بلکہ خوف اور دہشت کے ماحول کو بڑی خوبصورت انداز میں
کی ہے۔
اس کے بعد مقصود اظہر نے اپنا افسانہ ’’ بیان ‘‘ پیش کیا۔اس افسانے کے متعلق روف
صادق نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ مقصود اظہر نے اس افسانے میں نیکی اور بدی کی
کشمکش بہت خوبصورتی سے پیش کی ہے۔شجاع الدین شاہد نے اس افسانے کے متعلق اپنی راے
کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اس افسانے کی خوبصورتی اس افسانے کی پیش کش کی تکینک ہے۔
اس کے بعد صاحب اعزاز ایم مبین نے اپنے ہندی ناول ’’ریوڑ‘‘ جس کی بنیاد پر انہیں
’’منشی پریم چند ایوارڈ‘‘ سے نوازہ گیا کا ایک باب پیش کیا۔اس پر اظہار خیال کرے
ہوے مظہر سلیم نے کہا اس باب میں ایم مبین نے باپ بیٹے کی کشمکش کو بڑی خوبصورتی سے
ہیش کیا ہے۔روف صادق نے کہا یہ کسی ناول کا باب نہ محسوس ہوتے ایک مکمل افسانہ
محسوس ہوتاہے۔شجاع الدین شاہد نے کہا کہ یہ ایک تہذیب اور اس کے اقدار کی عکاسی
کرتاہے۔
اس کے بعد جواں فکر خوش گلو شاعر شجاع الدین شاہد نے اپنی شعری تخلیقات سنا کر محفل
سے داد حاصل کی۔آخر میں روف صادق نے اپنی غزلیں سنائی۔صدر نے اس نشست پر اظہار خیال
کرتے ہوے کہا اس طرح کی نشستیں آج کی تناو بھری زندگی میں روحانی سکون اور مسرت
بخشتی ہیں۔آخر میں معروف بزرگ صحافی محمود ایوبی نے بھی محفل میں شرکت کی۔ (شجاع
الدین شاہد)







Contact:-
M.Mubin
303-Classic Plaza,Teen Batti
BHIWANDI-421 302
Dit.Thane( Maharashtra,India)
Phone:-09322338918