اردو زبان میں شایع اور ادب نامہ کو موصول نیی کتابوں کا مختصر جایزہ

ہل جوتا
نوجوان افسانہ نگار اشتیاق سعید کا اولین افسانوی مجموعہ اس مجموعہ کے کچھ افسانے ادب میں اشتیاق سعید کی شناخت بنانے میں ان کی مدد کریں گے۔مجموعہ اعظمی گرافکس کرلا ممبی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ادبی معاصرین کا جایزہ
معین الدین عثمانی فطری طور پر افسانہ نگار ہیں مگر ان کی ادب پر بھی اچھی نظر ہے۔ اس مجموعہ میں انھوں نے اپنے ہم عصروں کی کتابوں پر اپنے تاثرات تحریر کیے تھ ان کو یکجا کیا ہے۔
سکہ خاک
سلطان سبحانی اردو ادب کی ایک کثیر جہتی شخصیت ہے۔ انھوں نے افسانے بھی لکھے ہیں، شاعری بھی کی ہے،بچوں کےء لیے بھی لکھا ہے۔وہ اچھے مصور بھی ہیں۔
اس مجوعہ میں انھوں نے گذشتہ دو دہایہوں میں جو اپنے ہم عصروں کے فن پر مضامیں لکھے ہیں،اس سے گذشتہ دو دہاییوں میں اردو ادب کی رفتار کا ایک اندازہ لگایا جا سکتاہے۔
یہ کتاب ہم زباں پبلی کیشنز مالیگاوں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
سیاہ رات
ادب اطفال میں اپنا لوہا منوانے والے وکیل نجیب کا اب بڑوں کے لیے ایک پر اثر ناول۔اس ناول میں وکیل نجیب نے عصر حاضر کے کءی اہم مساءل کو پیش کیا ہے۔
چار سوصفحات کا یہ ضخیم ناول رحمانی پبلی کیشنز مالیگاوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
صبح گاہی
مقدر حمید ممبی کے نمایندہ افسانہ نگاروں میں سے ایک ہیں۔ اس افسانوی مجموعہ میں شایع افسانے اس بات کو منواتے ہیں۔یہ مجموعہ تکمیل پبلیکیشنز بھیونڈی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
مال مفت
ایم مبین کے بچوں کے ڈراموں کے اولین مجموعہ کا دوسرا ایڈیشن جسے رحمانی پبلی کیشنز مالیگاوں نے بڑے اہتمام سے شایع کای ہے۔
گدھے کی چوری
ایم مبین کا بچوں کے لیے لکھے دلچسپ ڈراموں کا مجمو عہ جسے رحمانی پبلی کیشنز مالیگاوں نے بڑے اہتمام سے شایع کای ہے۔
ہزارروپیہ کا نوٹ
یم مبین کا بچوں کے لیے لکھے دلچسپ ڈراموں کا مجمو عہ جس کی اشاعت میں قومی اردو کونسل کا جزوی مالی تعاوں شامل ہے اور جسے رحمانی پبلی کیشنز مالیگاوں نے بڑے اہتمام سے شایع کای ہے۔
ہمارے بڑے
ننھی منی باتیں
حیدر بیابانی نے گذشتہ دو دہایءوں سے مسلسل بچوں کے لیے لکھا ہے۔ یہ ان کی دو نیہی کتابیں ہیں۔جس مٰیں میں چوٹے چھوٹے موضوعات پر بچوں کی دلچسپ نظمیں شامل ہیں۔
رحمانی پبلی کیشنز سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
پریم چند نمبر
یونس اگاسکر نمبر
نندنی ستپتی نمبر
سہ ماہ تکمیل بھیونڈی کے تین شاندار نمبر
Contact:-
M.Mubin
303-Classic Plaza,Teen Batti
BHIWANDI-421 302
Dit.Thane( Maharashtra,India)
Mobile:-09322338918
Domain Name + 1GB Linux Web Hosting in Rs.349