Adab Nama       Short Stories      Children's Stories   8Indian Languages    Novel       Diwane Ghalib   Afsane

 

 


ایم مبین کو ریاستی سطح کا

 مہاراشٹر راجیہ ہندی ساہتیہ اکادمی
کا منشی پریم چندایوارڈ
۲۰۰۶
ء

Maharashtra State Hindi Sahitya Acadmey 's  Munshi Premchand  Award 2006 to M.Mubin

for his contribution in Hindi Fiction.

اردو ہندی کے معروف ادیب مدیر ادب نامہ کو حکومت مہاراشٹر کیجانب سے مہاراشٹر راجیہ ہندی ساہتیہ اکادمی کا منشی پریم چند ایوارڈ 2006 پیش کرے ہوے ویسٹرن ریلوے کے مینجنگ ڈایریکٹر آلوک جھنگرن، ساتھہ میں اکادمی کے شیکریٹری انوراگ ترپاٹھی موسیقار خیام، رویندر جین بھی دیکھے جا سکترے ہیں.

Mr Alok Jhingaran of Western Railway Presenting

Munshi Prem Chand Ward 2006 To M.Mubin

for his contribution in Hindi Fiction and his Hindi Novel Rewad


بھیونڈی :۔اردو ہندی کے معروف ادیب ایم مبین کومہاراشٹر راجیہ ہندی ساہتیہ اکادمی نے ان کی ہندی فکشن میں خدمات کے اعتراف میں2006ءکے منشی پریم چندایوارڈ سے نوازہ ہے۔یہ ایوارڈ ریاستی سطح پر ہندی فکشن میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو دیا جاتاہے۔ایم مبین کے اب تک ہندی میں تین افسانوی مجموعہ ’’یاتنا کا ایک دن ‘‘ ’’ اذان ‘‘اور’’ وراثت ‘‘ شائع ہوے ہیں ان کے علاوہ ہندی میں ان کا ایک ناول’’ ریوڑ ‘‘بھی اس سال شائع ہوا تھاجس کی بنیاد پر انھیں اس ایوارڈ سے نوازہ گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل انھیں ان کے افسانوی مجموعہ یاتنا کا ایک دن پر ملک گیر سطح کا غیر ہندی داں ادیبوں کا نیشنل ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔
اس کے علاوہ اردو میں ایم مبین کی پانچ کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ جن میں دو افسانوی مجموعہ،ایک بچوں کے ڈراموں کا مجموعہ، ایک بچوں کا ناول اور ایک بچوں کے لیے مزاحیہ کہانیوں کا مجموعہ شامل ہے۔
ایم مبین اردو انٹرنیٹ ویب سائٹ ’’ادب نامہ ‘‘اور ہندی ویب سائٹ’’ لگھو کتھا ‘‘کے مدیر بھی ہیں۔
ایم مبین کو یہ انعام ہندی ادب کی دیگر اصناف میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے دیگر ادیبوں کے ساتھ 29 مارچ کو ممبئی میں ایک تقریب میں دیا جاے گا۔٭٭٭
 

 

 

۔:بھیونڈی میں انجمن فروغ علم و ادب کے زیر اہتمام اعزازی شعری نشست:۔

 


بھیونڈی:۔اردو ہندی کے معروف ادیب ایم مبین کو ان کی ہندی ادب میں خدمات کے لیے مہاراشٹر راجیہ ہندی اکادمی کے ذریعے ۲۰۰۶؁ء کے’’منشی پریم چندایوارڈ‘‘ سے سر فراز کیے جانے،و معروف طبیب وصحافی ڈاکٹر ریحان انصاری اور روزنامہ انقلاب کے معاون مدیر قطب الدین شاہد کو ممبی اردو پترکار سنگھ کی جانب سے ’’اردو صحافت کے درخشاں ستارے‘‘ ایوارڈ سے سرفراز کیے جانے پر انجمن فروغ علم و ادب کی جانب سے مورخہ ۱۷ اپریل شب ۱۰ بجے سراج العلوم پرائمری اسکول کے ہال میں ان کے اعزاز میں ایک اعزازی و تہنتی شعری نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت بزرگ شاعر ابوبکر جناب نے کی۔
پروگرام کی نظامت سیماب انور اور مقصود انصاری نے کی۔
پروگرام کا افتتاح اسرار کامریڈ نے کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر میںآج کے دور میں ادب اورصحافت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ آج صحافت اپنا فرض ادا نہ کرتے ہوے زرد صحافت کا شکار ہو گئی ہے۔انھوں نے اپنی تقریر میں اس بات کی چند مثالیں دیں۔
رفیع انصاری نے اپنی تقریر میں تینوں صاحب اعزاز اصحاب کے فن اورشخصیت پر روشنی ڈالتے ہوے انھیں ان کے کارہاے نمایاں پر مبارکباد پیش کی۔مفتی حذیفہ نے دین و دنیا میں انسان کے رول کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انجمن کے سیکریٹری محمدشریف،افضل انصاری ،محفوظ انصاری کے ہاتھوں تینوں صاحب اعزاز کو شال اور گل کے نذرانہ پیش کیا گیا و نیز پروگرام کے دیگر شرکا ومعزز مہمانان کو بھی گلوں کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
صاحب اعزاز ایم مبین نے اپنی تقریر میں اپنی ادبی زندگی کے بارے میں روشنی ڈالی اور اپنے ہندی ناول ’’ریوڑ‘‘ جس کی بنیاد پر انھیں مہاراشٹر راجیہ ہندی اکادمی نے پریم چند ایوارڈ سے سرفراز کیا کا پیش لفظ پڑھ کر سنایاجس میں اس ناول کو لکھنے کا بیان تھا۔
ڈاکٹر ریحان انصاری نے صحافت کے نکات و فرائض سامعین کے سامنے بیان کرتے ہوے واضح کیا کہ یہ ڈگر کتنی کٹھن ہے۔
قطب الدین شاہد نے اپنی حوصلہ افزائی پر انجمن اور اہلیان شہر کا شکریہ اداکیا۔
اس کے بعدشعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہارون ایاز،عبدلرحمان ثاقب،سراج طاہر،وسیم الماس،اختر جمال،سیماب انور،شمیم قیصر،اکبر دانش،حیدرنجمی مانگ پوری،ہمدرد الہ آبادی و ابوبکر جناب نے اپنی شعری تخیلقات پیش کی۔
انجمن کے سیکریٹری محمد شریف کے شکریہ کے ساتھ نشست اختتام پزیر ہوئی۔اس نشست میںکارپوریٹر داود،اخترکاظمی،رونق افروز،افضل انصاری، محفوظ انصاری،سہیل انصاری،ابرار احمد،امیرحمزہ ثاقب، جاوید خلیل مومن،اقبال خلیل مومن،وغیرہ شہر کی نامور ہہستیاں شریک تھیں۔ ( محمد شریف )

 

 

 

 

 

Contact:-

M.Mubin

Adab Nama

303-Classic Plaza,Teen Batti

BHIWANDI-421 302

Dit.Thane( Maharashtra,India)

Phone:-09322338918

Email:-adabnama@yahoo.com

PremChand Award 2006 To M.Mubin

From Maharashtra Rajaya Hindi Sahitya Akadmi

For his contribution in Hindi Fiction & His Novel Rewad

 

  Domain Name + 1GB Linux Web Hosting in Rs.299