Adab Nama       Short Stories      Children's Stories   8Indian Languages    Novel     Work of Kalidas 

 Diwane Ghalib   Afsane

 

ڈاکٹر وہاب اشرفی کو امسال کا ساہتیہ اکادمی ایوارڈ

Dr Wahab Ashrafi

ڈاکٹر وہاب اشرفی

ہندوستانی زبانون کا ایک باوقار ایوارڈ ساہتیہ اکادمی ایوارڈ امسال اردو کے معروف ادیب نقاد محقق ڈاکٹر وہاب اشرفی کو ان کی کتاب تاریخ ادب اردو کے لیے دیا گیا-
انھیں 20 فروری 2008 کو دہلی میں ایک باوقار ادبی تقریب میں یہ انعام دیا گیا. ان کے ساتھ دیگر ہندوستانی زبان کے ادیبوں کو بھی یہ ایوارڈ دیا گیا.
ڈاکٹر وہاب اشرفی کا ایک اور بڑا کارنامہ ان کی کتاب تاریخ ادبیات عالم ہے.
ڈاکٹر وہاب اشرفی 2 جون 1936 میں صوبہ بہار کے ضلع جہاں آباد کے موضع بی بی پور کاکور میں پیدا ہوئے.
انھوں نے ایم اے (انگریزی) ایم اے (اردو) ایم اے ( فارسی) بی ایل پی ایچ ڈی (اردو) میں کیا.
ان کی مطبوعہ کتابوں کی تعداد 33 سے زائد ہیں.
اس ایوارڈ کے علاوہ انھیں 2001 میں غالب ایوارڈبراے اردو نثر

بہار اردو اکادمی کا سب سے بڑا ایوارڈ کلیم الدین احمد ایوارڈ براے تنقید 1994 میں بھارتیہ بھاشا پریشد کی جانب سے تاریخ ادبیات عام پر ایوارڈ مجموعی خدمات کے اعتراف کی طور پر انجمن ترقی اردو کی جانب سے 1985 میں سجاد ظہیر ایوارڈ اور 1996 میں حکومت بہار راج بھاشا ( اردو ڈئریکٹوریٹ ) کا پروقار یحیی منیری ایوارڈ بھی مل چکا ہے

 

ادب نامہ اس پر مسرت موقع پر ان کو دلی مبارکباد پیش کرتاہے.       ایم مبین.

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Contact:-

M.Mubin

Adab Nama

303-Classic Plaza,Teen Batti

BHIWANDI-421 302

Dit.Thane( Maharashtra,India)

Mob:-09322338918

Email:-adabnama@yahoo.com

 

  Domain Name + 1GB Linux Web Hosting in Rs.299