Adab Nama Short Stories Children's Stories 8Indian Languages Novel Diwane Ghalib Afsane
ایم مبین کو ریاستی سطح کا
مہاراشٹر راجیہ ہندی ساہتیہ اکادمی
کا منشی پریم چندایوارڈ
۲۰۰۶ء
Maharashtra State Hindi Sahitya Acadmey 's Munshi Premchand Award 2006 to M.Mubin
for his contribution in Hindi Fiction.

اردو ہندی کے معروف ادیب مدیر ادب نامہ کو حکومت مہاراشٹر کیجانب سے مہاراشٹر راجیہ ہندی ساہتیہ اکادمی کا منشی پریم چند ایوارڈ 2006 پیش کرے ہوے ویسٹرن ریلوے کے مینجنگ ڈایریکٹر آلوک جھنگرن، ساتھہ میں اکادمی کے شیکریٹری انوراگ ترپاٹھی موسیقار خیام، رویندر جین بھی دیکھے جا سکترے ہیں.

Mr Alok Jhingaran of Western Railway Presenting
Munshi Prem Chand Ward 2006 To M.Mubin
for his contribution in Hindi Fiction and his Hindi Novel Rewad
بھیونڈی :۔اردو ہندی کے معروف ادیب ایم مبین کومہاراشٹر راجیہ ہندی ساہتیہ اکادمی
نے ان کی ہندی فکشن میں خدمات کے اعتراف میں2006ءکے منشی پریم چندایوارڈ سے نوازہ
ہے۔یہ ایوارڈ ریاستی سطح پر ہندی فکشن میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو
دیا جاتاہے۔ایم مبین کے اب تک ہندی میں تین افسانوی مجموعہ ’’یاتنا کا ایک دن ‘‘ ’’
اذان ‘‘اور’’ وراثت ‘‘ شائع ہوے ہیں ان کے علاوہ ہندی میں ان کا ایک ناول’’ ریوڑ
‘‘بھی اس سال شائع ہوا تھاجس کی بنیاد پر انھیں اس ایوارڈ سے نوازہ گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل انھیں ان کے افسانوی مجموعہ یاتنا کا ایک دن پر ملک گیر سطح
کا غیر ہندی داں ادیبوں کا نیشنل ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔
اس کے علاوہ اردو میں ایم مبین کی پانچ کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ جن میں دو افسانوی
مجموعہ،ایک بچوں کے ڈراموں کا مجموعہ، ایک بچوں کا ناول اور ایک بچوں کے لیے مزاحیہ
کہانیوں کا مجموعہ شامل ہے۔
ایم مبین اردو انٹرنیٹ ویب سائٹ ’’ادب نامہ ‘‘اور ہندی ویب سائٹ’’ لگھو کتھا ‘‘کے
مدیر بھی ہیں۔
ایم مبین کو یہ انعام ہندی ادب کی دیگر اصناف میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے
دیگر ادیبوں کے ساتھ 29 مارچ کو ممبئی میں ایک تقریب میں دیا جاے گا۔٭٭٭
۔:بھیونڈی میں انجمن فروغ علم و ادب کے زیر اہتمام اعزازی شعری نشست:۔
بھیونڈی:۔اردو ہندی کے معروف ادیب ایم مبین کو ان کی ہندی ادب میں خدمات کے لیے
مہاراشٹر راجیہ ہندی اکادمی کے ذریعے ۲۰۰۶ء کے’’منشی پریم چندایوارڈ‘‘ سے سر فراز
کیے جانے،و معروف طبیب وصحافی ڈاکٹر ریحان انصاری اور روزنامہ انقلاب کے معاون مدیر
قطب الدین شاہد کو ممبی اردو پترکار سنگھ کی جانب سے ’’اردو صحافت کے درخشاں ستارے‘‘
ایوارڈ سے سرفراز کیے جانے پر انجمن فروغ علم و ادب کی جانب سے مورخہ ۱۷ اپریل شب
۱۰ بجے سراج العلوم پرائمری اسکول کے ہال میں ان کے اعزاز میں ایک اعزازی و تہنتی
شعری نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت بزرگ شاعر ابوبکر جناب نے کی۔
پروگرام کی نظامت سیماب انور اور مقصود انصاری نے کی۔
پروگرام کا افتتاح اسرار کامریڈ نے کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر میںآج کے دور میں ادب
اورصحافت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ آج صحافت اپنا
فرض ادا نہ کرتے ہوے زرد صحافت کا شکار ہو گئی ہے۔انھوں نے اپنی تقریر میں اس بات
کی چند مثالیں دیں۔
رفیع انصاری نے اپنی تقریر میں تینوں صاحب اعزاز اصحاب کے فن اورشخصیت پر روشنی
ڈالتے ہوے انھیں ان کے کارہاے نمایاں پر مبارکباد پیش کی۔مفتی حذیفہ نے دین و دنیا
میں انسان کے رول کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انجمن کے سیکریٹری محمدشریف،افضل انصاری ،محفوظ
انصاری کے ہاتھوں تینوں صاحب اعزاز کو شال اور گل کے نذرانہ پیش کیا گیا و نیز
پروگرام کے دیگر شرکا ومعزز مہمانان کو بھی گلوں کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
صاحب اعزاز ایم مبین نے اپنی تقریر میں اپنی ادبی زندگی کے بارے میں روشنی ڈالی اور
اپنے ہندی ناول ’’ریوڑ‘‘ جس کی بنیاد پر انھیں مہاراشٹر راجیہ ہندی اکادمی نے پریم
چند ایوارڈ سے سرفراز کیا کا پیش لفظ پڑھ کر سنایاجس میں اس ناول کو لکھنے کا بیان
تھا۔
ڈاکٹر ریحان انصاری نے صحافت کے نکات و فرائض سامعین کے سامنے بیان کرتے ہوے واضح
کیا کہ یہ ڈگر کتنی کٹھن ہے۔
قطب الدین شاہد نے اپنی حوصلہ افزائی پر انجمن اور اہلیان شہر کا شکریہ اداکیا۔
اس کے بعدشعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہارون ایاز،عبدلرحمان ثاقب،سراج
طاہر،وسیم الماس،اختر جمال،سیماب انور،شمیم قیصر،اکبر دانش،حیدرنجمی مانگ
پوری،ہمدرد الہ آبادی و ابوبکر جناب نے اپنی شعری تخیلقات پیش کی۔
انجمن کے سیکریٹری محمد شریف کے شکریہ کے ساتھ نشست اختتام پزیر ہوئی۔اس نشست
میںکارپوریٹر داود،اخترکاظمی،رونق افروز،افضل انصاری، محفوظ انصاری،سہیل
انصاری،ابرار احمد،امیرحمزہ ثاقب، جاوید خلیل مومن،اقبال خلیل مومن،وغیرہ شہر کی
نامور ہہستیاں شریک تھیں۔ ( محمد شریف )
:مہاڈا
میں اعزاز ی نشست:۔
ممبئی:۔اردو ہندی کے معروف ادیب ایم مبین کو مہاراشٹر راجیہ ہندی ساہتیہ اکادمی کا
۲۰۰۶ء کا’’منشی پریم چند ایوارڈ‘‘ملنے پرحلقہ احباب ادب مہاڈا ملاڈمالونی کالونی
کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک اعزازی نشست کا اہتمام کیا گیا۔اس اعزازی نشست کی
صدارت عبدالعزیز انعامدار نے کی۔
معروف افسانہ نگار مدیر سہ ماہی تکمیل مظہر سلیم نے ایم مبین کا تعارف پیش کرے ہوے
ان کی ادبی خدمات کا ایک خاکہ پیش کیا۔
افسانہ نگار مقصود اظہر نے حلقہ احباب ادب کی جانب سے ایم مبین کی خدمت میں شال اور
گلوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پروگرام کی نظامت خوش گلو شاعر شجاع الدین شاہد نے کرتے ہوے مظہر سلیم کو افسانہ
خوانی کی دعوت دی۔
مظہر سلیم نے اپنا افسانہ ’’ آس پاس‘‘ پیش کیا۔اس افسانہ پر تبصرہ کرے ہوے مشہور
شاعر روف صادق نے کہا۔مظہر سلیم نے افسانے میں جس فضا کی منظر کشی کی ہے،یہ ہماری
بدقسمتی ہے کہ بار بار ہمیں اس فضا میں سانس لینے کے عذاب سے گذرنا پڑھتاہے۔مقصود
اظہر نے افسانے کے متعلق اظہار خیال کرے ہوے کہا ،مظہر سلیم نے اس افسانے میں روا ں
بیانیہ کا استعمال کیا ہے اور کہیں بھی افسانے پر اپنی گرفت کمزور نہیں ہونے دی
ہے۔ایم مبین نے افسانے کے متعلق اظہار خیال کرتے ہویئ کہا،اس افسانے میں مظہر سلیم
نے نہ خوبصورت منظر کشی کی ہے بلکہ خوف اور دہشت کے ماحول کو بڑی خوبصورت انداز میں
کی ہے۔
اس کے بعد مقصود اظہر نے اپنا افسانہ ’’ بیان ‘‘ پیش کیا۔اس افسانے کے متعلق روف
صادق نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ مقصود اظہر نے اس افسانے میں نیکی اور بدی کی
کشمکش بہت خوبصورتی سے پیش کی ہے۔شجاع الدین شاہد نے اس افسانے کے متعلق اپنی راے
کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اس افسانے کی خوبصورتی اس افسانے کی پیش کش کی تکینک ہے۔
اس کے بعد صاحب اعزاز ایم مبین نے اپنے ہندی ناول ’’ریوڑ‘‘ جس کی بنیاد پر انہیں
’’منشی پریم چند ایوارڈ‘‘ سے نوازہ گیا کا ایک باب پیش کیا۔اس پر اظہار خیال کرے
ہوے مظہر سلیم نے کہا اس باب میں ایم مبین نے باپ بیٹے کی کشمکش کو بڑی خوبصورتی سے
ہیش کیا ہے۔روف صادق نے کہا یہ کسی ناول کا باب نہ محسوس ہوتے ایک مکمل افسانہ
محسوس ہوتاہے۔شجاع الدین شاہد نے کہا کہ یہ ایک تہذیب اور اس کے اقدار کی عکاسی
کرتاہے۔
اس کے بعد جواں فکر خوش گلو شاعر شجاع الدین شاہد نے اپنی شعری تخلیقات سنا کر محفل
سے داد حاصل کی۔آخر میں روف صادق نے اپنی غزلیں سنائی۔صدر نے اس نشست پر اظہار خیال
کرتے ہوے کہا اس طرح کی نشستیں آج کی تناو بھری زندگی میں روحانی سکون اور مسرت
بخشتی ہیں۔آخر میں معروف بزرگ صحافی محمود ایوبی نے بھی محفل میں شرکت کی۔ (شجاع
الدین شاہد)

Contact:-
M.Mubin
Adab Nama
303-Classic Plaza,Teen Batti
BHIWANDI-421 302
Dit.Thane( Maharashtra,India)
Phone:-09322338918
PremChand Award 2006 To M.Mubin
From Maharashtra Rajaya Hindi Sahitya Akadmi
For his contribution in Hindi Fiction & His Novel Rewad